Back to Press Releases Press Freedom

سینئر صحافی ظفر سپرا پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

10 Apr 2026 1 min read Admin
سینئر صحافی ظفر سپرا پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

سینئر صحافی ظفر سپرا پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ سینئر صحافی ظفر سپرا پر تشدد کے حوالے سے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی ظفر سپرا پر باپ بیٹا نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر زخم آئے۔ چیئرمین شاہنواز خان، صدر فیاض تنولی اور جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق کا کہنا ہے کہ یہ واضح آزادی صحافت اور صحافی برادری کے تحفظ پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ صحافیوں کے خلاف اس طرح کے پرتشدد واقعات صرف قابل مذمت نہیں بلکہ صحافت کو دبانے، ہراساں کرنے اور قانونی کارروائی کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں۔

ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے مطابق قرار دیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید براں، صحافی برادری کے تحفظ و یقین بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا روک تھام ممکن ہو سکے۔

Share this article

More Reading

Related Press Releases

View All