Events & Gallery

Events, activities, and photo albums from IUJ

No upcoming events

Check back soon for upcoming activities.

16 Apr 2026
راولپنڈی پریس کلب میں صاف پانی کا مسئلہ حل
Conference Completed

راولپنڈی پریس کلب میں صاف پانی کا مسئلہ حل

راولپنڈی پریس کلب میں پینے کے صاف پانی کا برسوں پرانا مسئلہ حل کر دیا گیا۔ صحافتی برادری نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے رئیس الاخبار کے سرپرستِ اعلیٰ اور اسلام آباد یونین...

3:36 PM – 6:36 PM Rawalpindi Press Club
06 Apr 2026
آئی یو جے اور نایاب لیب معاہدہ، صحافیوں کو 40٪ رعایت
Meeting Completed

آئی یو جے اور نایاب لیب معاہدہ، صحافیوں کو 40٪ رعایت

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت یونین کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹوں پر 40 فیصد خصوصی رعا...

6:19 PM – 8:19 PM Nayab Labs & Diagnostic Center - Blue Area, Islamabad
02 Feb 2026
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری، صحافیوں کے حقوق کا عزم
Conference Completed

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری، صحافیوں کے حقوق کا عزم

 اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت...

1:10 PM – 5:11 PM Islamabad Hotel
01 Jan 2026
عبدالرزاق سیال کا آئی یو جے دفتر کا دورہ، صحافیوں کے حقوق کا عزم
Meeting Completed

عبدالرزاق سیال کا آئی یو جے دفتر کا دورہ، صحافیوں کے حقوق کا عزم

نیشنل پریس کلب کے صدارتی امیدوار عبدالرزاق سیال نے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت، میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور ب...

8:54 PM – 9:54 PM islamabad union of journalists office G10

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی و پروقار محفل کا انعقاد۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر): اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) کے زیر اہتمام عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی، پروقار اور بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، یونین کے عہدیداران، اراکین، صحافی برادری، تاجر برادری اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔ محفل میں بڑی تعداد میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ختمِ قرآن اور سپارے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے دینی تعلیم کے سفر میں کامیابی، برکت اور استقامت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ محفل میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قصیدہ خوانی بھی پیش کی گئی، جبکہ مقررین نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ امت مسلمہ کے لیے محبت، اخوت، برداشت، عدل، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ محفل میں صحافی برادری کے مرحومین، بیمار صحافیوں اور مشکلات میں گھرے صحافیوں کے لیے بھی خصوصی دعائے خیر کی گئی۔ تقریب میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر فیاض تنولی، سینئر نائب صدر ملک ظفر اعوان، نائب صدر نثار ڈانگرہ، سیکرٹری جنرل سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری شیر دل خان، جوائنٹ سیکرٹری سلمہ ملک، غلام مصطفیٰ، امجد، فیضان، عمر فاروق اور بلال احمد سمیت دیگر عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔ تقریب میں رئیس الاخبار کے ایڈیٹر و پبلشر شہباز خان، پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ رضا عباسی، خرم تنولی، ملک رازق، اعظم تنولی اور ایجاز سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد کی صحافی برادری کے نمائندگان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے فنانس سیکرٹری عابد عباسی، ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) سے مدثر لانگ اور سردار خالد ربانی نے بھی محفل میں شرکت کی۔

5 photos

راولپنڈی پریس کلب میں صاف پانی کا مسئلہ حل، رئیس الاخبار کے سرپرست اعلیٰ اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان کی کوششیں کامیاب

راولپنڈی اور اسلام آباد کی صحافتی برادری کے لیے خوشخبری جہاں راولپنڈی پریس کلب میں پینے کے صاف پانی کا برسوں پرانا مسئلہ بالآخر حل کر دیا گیا۔ یہ اقدام رئیس الاخبار کے سرپرست اعلیٰ اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ممکن ہوا۔ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب باڈی، صدر عبدلرزاق سیال، سیکرٹری راؤ فرقان، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شاہنواز خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ برسوں حل نہ ہو سکا، وہ چند دنوں میں حل کر دیا گیا۔ پریس کلب میں پانی کی فراہمی کے لیے بورنگ کا عمل صدر رزاق سیال اور جاوید بھاگٹ کی تجویز پر شروع کیا گیا، جس کی تکمیل کے بعد پانی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ تقریب میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض تنولی، سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری ملک نجیب، انفارمیشن سیکرٹری راجہ نعمان، سینئر نائب صدر ظفر ملک ، وسیم عباسی جوائنٹ سیکرٹری ، نائب صدر فائزہ یونس ، نائب صدر شیردل خان ، نائب صدر احتشام فاروق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی ، غلام مصطفی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ، عارف اللہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیم اور دیگر عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ایک بنیادی سہولت کی فراہمی ہے بلکہ صحافی برادری کے لیے اتحاد اور فلاح کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔

7 photos

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا نایاب لیب سے معاہدہ، صحافیوں کیلئے 40 فیصد رعایت

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس ایم او یو کے تحت یونین کے ممبران اور ان کی فیملیز کو نایاب لیب کی جانب سے تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹنگ پر 40 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی ۔ معاہدہ نایاب لیب کے سی ای او نواب ظہیر الدین شیخ کے ساتھ طے پایا، جس کا مقصد صحافیوں کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض تنولی، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری ملک نجیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمہ ملک فائزہ یونس سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہ نواز خان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صحافیوں کی فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بھی صحافی برادری کے لیے مزید فلاحی اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

3 photos

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب، صحافیوں کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کا عزم

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب، صحافیوں کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کا عزم، تنظیم کسی صحافی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی: چیئرمین(IUJ) شاہنواز خان اسلام آباد: اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں، مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نامور و سینئر صحافی اور تجزیہ کار خوشنود علی خان تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکرٹری چوہدری مسعود نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ مہمان خصوصی کی موجودگی میں چیئرمین شاہنواز خان نے ایگزیکٹو باڈی سے حلف لیا، جبکہ گورننگ باڈی کے عہدیداران سے حلف سینئر صحافی شمشاد مانگٹ نے لیا۔ نو منتخب عہدیداران صدر عامر چوہدری، سینئر نائب صدر فیاض تنولی، نائب صدور ملک ظفر، عباس احمد، منصور قریشی، نائب صدر خواتین فائزہ یونس، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین سلمیٰ ملک، جوائنٹ سیکرٹری ملک نجیب، انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، لیگل سیکرٹری ملک سیف ایڈووکیٹ، پریس سیکرٹری ملک احتشام فاروق سمیت دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے اراکین میں شیر دل خان، عمر فاروق چوہدری، فاروق خان، راجہ ارسلان، راجہ خلیل جنجوعہ، رجب علی، شیخ طیب، وقاص کھوکھر، عثمان عباسی، چوہدری عبد الرحمان، ملک نوید آصف، سید محمد فیضان علی شاہ، کامران کھوکھر، ایم سلیم، بلال احمد ملک، راجہ جمیل، امجد کیانی، عمران عمار، ولید خان شلمانی، ملک اختر اور راجہ ندیم شامل ہیں۔ چیئرمین شاہنواز خان کا عزم چیئرمین شاہنواز خان نے کہا کہ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم کسی صحافی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور قانونی و پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مقصد ٹکراؤ نہیں بلکہ ورکنگ کلاس صحافیوں کے مسائل کا حل ہے

8 photos

union meeting

7 photos

نیشنل پریس کلب کے صدارتی امیدوار کا آئی یو جے دفتر کا دورہ، صحافیوں کے مسائل کے حل کا عزم

اسلام آباد: امید وار براے صدارت نیشنل پریس کلب نے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں یونین کے عہدیداران اور صحافی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق سیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، آزادیٔ صحافت کا فروغ اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس مل کر صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ آئی یو جے کے چیئر مین شاہنواز خان ،صدر فیاض تنولی ،جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق ،فنانس سیکرٹری ملک نجیب نے امید وار براے صدر کو ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں صحافیوں کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی۔ ملاقات کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل، موجودہ میڈیا صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان قریبی روابط اور مشترکہ کاوشوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

10 photos

Dr Sadia

24 photos