اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے باوجود سینکڑوں میڈیا ورکرز کئی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جو نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے کی یقین دہانی کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آ سکی۔ 16 مارچ 2026 تک متعدد میڈیا اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں جن میں سے ان کے گھریلو معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ Aaj News، Lahore Rang اور Neo میں تین ماہ میں جنوری کی آدھی اور فروری کی تنخواہیں بقایا ہیں۔ Sun News اور Aik News میں دسمبر 2025 کی آدھی تنخواہ اور فروری کی تنخواہیں واجب الادا ہیں۔ ARY News، Bol News، Ab Tak News اور News 365 بقیا ہیں۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ میڈیا مالکان کو فوری طور پر پابند بنایا جائے کہ وہ میڈیا ورکرز کو ان کی باقی ماندہ تنخواہیں ادا کریں۔ یونین نے واضح کیا کہ اگر فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی نہ بنائی گئی تو اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس احتجاجی تحریک آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔