Back to Press Releases Press Freedom

سیون نیوز ڈپٹی بیورو چیف پر منشیات فروشوں کی مذمت

15 Feb 2026 1 min read
سیون نیوز ڈپٹی بیورو چیف پر منشیات فروشوں کی مذمت
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری راشد اشرف اور مجلس عاملہ نے سیون نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف احتشام فاروق اور راجہ نعمان کوہ نور نیوز کے رپورٹر کو مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے واقعے کی اپنے مشترکہ بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ صحافیوں کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہراساں کرنا اور دھمکیاں دینا قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتشام فاروق کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے این جی آئی اسلام آباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Share this article

More Reading

Related Press Releases

View All