Back to Press Releases Press Freedom

پروڈیوسر خرم اقبال کے غیر قانونی اٹھائے جانے پر شدید مذمت

13 Feb 2026 1 min read
پروڈیوسر خرم اقبال کے غیر قانونی اٹھائے جانے پر شدید مذمت
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نے ہم نیوز کے پروڈیوسر خرم اقبال کو غیر قانونی طور پر لاہور میں ان کی ہمشیرہ کے گھر سے اٹھائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یونین کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہراساں کرنا اور دھمکیاں دینا قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتشام فاروق کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے این جی آئی اسلام آباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ یونین نے خبردار کیا کہ اگر خرم اقبال کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو صحافتی برادری کو اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

Share this article

More Reading

Related Press Releases

View All