اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری اسلام آباد ہوٹل میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداران کی پُر وقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ممتاز سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان تھے۔ چیئرمین شاہنواز خان نے خوشنود علی خان سے اپنا حلف لیا اور دیگر عہدیداران سے حلف لینے کی سربراہی کی۔ نومنتخب عہدیداران: صدر: عامر چوہدری، سینئر نائب صدر: فیاض تنولی، نائب صدور: ملک ظفر، عباس احمد، منصور قریشی، نائب صدر خواتین: فائنزہ یونس، جنرل سیکرٹری: سردار سجاد طارق، انفارمیشن سیکرٹری: محمد عادل خان، فنانس سیکرٹری: راشد اشرف۔ دیگر عہدوں پر تعینات افراد میں جوائنٹ سیکرٹریز، آفس سیکرٹری، لیگل سیکرٹری اور متعدد ڈپٹی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز شامل ہیں۔ چیئرمین شاہنواز خان نے خطاب میں کہا کہ IUJ رجسٹرڈ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت، آزادی اظہار اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح فعال رہے گی اور کسی بھی مشکل میں صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، آزادی صحافت اور تنظیم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔