Back to Press Releases Press Freedom

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب کا اعلان

09 Feb 2026 1 min read
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب کا اعلان
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کی جانب سے تمام معزز عہدیداران اور ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونین کی حلف برداری کی باوقار اور اہم تقریب بروز 11 فروری 2026، دوپہر سارھے 12 بجے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے۔ تمام عہدیداران، ممبران اور متعلقہ ذمہ داران سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ یونین قیادت کے مطابق تقریب کی بروقت شروعات اور کامیاب انعقاد کے لیے شرکاء کی بروقت آمد نہایت ضروری ہے۔ یہ تقریب نہ صرف نومنتخب عہدیداران کے حلف اٹھانے کا اہم مرحلہ ہے بلکہ صحافتی برادری کے اتحاد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ عزم کے اظہار کا بھی مظہر ہوگی۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی انتظامیہ نے تمام شرکاء کی سہولت کے لیے مکمل انتظامات کر لیے ہیں۔

Share this article

More Reading

Related Press Releases

View All