اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا پہلا اجلاس اور پہلا باقاعدہ اجلاس ایگزیکٹو باڈی و گورننگ باڈی کی باہمی مشاورت سے چیئرمین شاہنواز خان کے زیر سرپرستی آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ممبران نے یونین کو فعال اور منظم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ اجلاس میں درج ذیل کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا: ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی (محمد سلیم، سلمہ ملک، عمار، راجہ ارسلان، احتشام فاروق، نبیلہ)۔ اِیونٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی (قاسم منیر، سردار تنویر، عمار، وقاص عباسی، شیردل خان، عثمان عباسی، سلمہ ملک، محمد عادل خان، فاروق خان)۔ کرائم کمیٹی (عباس احمد، راجہ نعمان، سردار تنویر، قاسم منیر، فائنزہ یونس، محمد عادل خان، وحید نیازی، احتشام فاروق، چوہدری عابد، واجد عباسی، راجہ جمیل، ولید شلمانی، راجہ ندیم، سید محمد فیضان علی شاہ)۔ ڈسپلن اینڈ ری ویو کمیٹی (فیاض تنولی، ملک ظفر، سیف ایڈووکیٹ، فائنزہ یونس، وقار عباسی، منصور قریشی، شیر دل خان)۔ ریلیف کمیٹی (راشد اشرف، واجد عباسی، شیردل خان، راجہ نعمان، عباس احمد)۔ کوآرڈینیشن کمیٹی (چوہدری مسعود، قاسم منیر، محمد عادل خان، عمر چوہدری، نبیلہ، امجد کیانی)۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یونین صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔