اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا پہلا مشاورتی اجلاس چیئرمین شاہنواز خان کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس بروز جمعہ المبارک شام چار بجے یونین آفس جی ٹین 1 اسٹریٹ نمبر 34، پلازہ نمبر 80 میں منعقد ہوگا۔ تمام منتخب عہدیداران سے گزارش ہے کہ وہ بروقت شرکت کریں تاکہ تنظیمی امور، آئندہ کی حکمت عملی اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کی جا سکے۔ یونین قیادت کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اس لیے تمام عہدیداران کی حاضری ناگزیر ہے۔