اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر فیاض تنولی، سیکرٹری سردار سجاد طارق، سینئر نائب صدر ملک ظفر اور مجلس عاملہ نے باہمی مشاورت سے شیردل خان صاحب کو اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا فنانس سیکرٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونین قیادت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شیر دل خان اپنی صحافتی صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ وابستگی کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق، فلاح و بہبود اور تنظیم استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران اور مجلس عاملہ نے شیر دل خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔