Back to Press Releases Statement

انتقال پر ملال — نعمان حیدر کے والد محترم کا انتقال

12 Feb 2026 1 min read
انتقال پر ملال — نعمان حیدر کے والد محترم کا انتقال
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق اور دیگر عہدیداران نے روزنامہ منصر کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی اور اپنے پیارے بھائی نعمان حیدر کے والد محترم کے انتقال کے گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونین رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور اس عظیم صدمے میں پوری صحافتی برادری نعمان حیدر کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نعمان حیدر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ رہنماؤں نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے تمام صحافیوں اور اہل علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

Share this article

More Reading

Related Press Releases

View All