Back to Press Releases News

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا نایاب لیب سے معاہدہ، صحافیوں کیلئے 40 فیصد رعایت

06 Apr 2026 1 min read Admin
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا نایاب لیب سے معاہدہ، صحافیوں کیلئے 40 فیصد رعایت

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس ایم او یو کے تحت یونین کے ممبران اور ان کی فیملیز کو نایاب لیب کی جانب سے  تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹنگ پر 40 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی ۔ معاہدہ نایاب لیب کے سی ای او نواب ظہیر الدین شیخ کے ساتھ طے پایا، جس کا مقصد صحافیوں کو معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے  صدر فیاض تنولی، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری ملک نجیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمہ ملک فائزہ یونس سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہ نواز خان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صحافیوں کی فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بھی صحافی برادری کے لیے مزید فلاحی اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

Share this article